علم جغرافیہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ علم جس سے زمین کی سطح کے حالات معلوم ہوتے ہیں، سطح زمین کی شکل، طبعی تقسیم، آب و ہوا اور آبادی وغیرہ کا علم۔ "سڑاپو جو علم جغرافیہ کا باپ کہلاتا ہے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٣٨٣:٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد یونانی الاصل عربی سے ماخوذ 'جغرافیہ' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٦ء کو "فوائدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ علم جس سے زمین کی سطح کے حالات معلوم ہوتے ہیں، سطح زمین کی شکل، طبعی تقسیم، آب و ہوا اور آبادی وغیرہ کا علم۔ "سڑاپو جو علم جغرافیہ کا باپ کہلاتا ہے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٣٨٣:٤ )

جنس: مذکر